پی ٹی آئی کا دھرنے میں کوتاہیوں کا جائزہ، گنڈاپور کی پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کی پیشکش

پشاورمیں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے


احتشام بشیر November 28, 2024
پشاور میں پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا—فائل/فوٹو: اسکرین گریب

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے میں کوتاہیوں سے متعلق جائزہ لیا اور اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کی پیش کش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی میں تبدیلی پرغور کیا گیا اور دھرنے میں کوتاہیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کی پیش کش کردی اور کہا کہ پارٹی فیصلہ کرتی ہے اور پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کو تیار ہوں۔

اجلاس میں موجود ارکان نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا اور رائے دی کہ انہیں صوبائی صدارت نہیں چھوڑنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں