پشاور:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئیں، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور اسی لیے انہوں نے بلائے جانے کے باجود پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ شب اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی کارکنان پر مبینہ فائرنگ اور کارکنوں کی گرفتاری کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کسی طرح بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔