افسران کو ٹائم اسکیل پروموشن نہ دینے پر درخواست پر نوٹس جاری

دالت نے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی نوشہرو فیروز و دیگر کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیدیا


کورٹ رپورٹر November 29, 2024
کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے سے بچہ مرگیا کون ذمہ دار ہے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے محکمہ صحت کے افسران کو ٹائم اسکیل پروموشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری صحت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے، جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 3 رکنی آئینی بینچ کے روبرو محکمہ صحت کے افسران کو ٹائم اسکیل پروموشن نہ دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیاکہ محکمہ صحت نے میرپور خاص، نوابشاہ میں ملازمین کو ٹائم اسکیل پروموشن دیا، کراچی کے محکمہ صحت کے ملازمین کو ٹائم اسکیل پروموشن نہیں دیا گیا، آئینی بینچ نے سیکریٹری صحت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

دریں اثنا سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے عدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی و دیگر کیخلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست پر درخواست گزار اور ان کے اہلخانہ کو حراساں کرنے سے روک دیا۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں آئینی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل عمر سومرو نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایک اور مقدمہ درج کیا گیا، عدالتی حکم امتناع کے باوجود مقدمہ درج کرنے پر عدالت نے پولیس افسران پر اظہار برہمی کیا۔

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ آپ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ جب واقعہ ہوا ہے تو قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا، جسٹس کے کے آغا نے ڈی آئی جی نوابشاہ و دیگر سے استفسار کیا کہ ریمارکس دیے کیا آپ لوگوں نے عدالت سے اجازت لی تھی، عدالت نے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی نوشہرو فیروز و دیگر کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد ایس پی نوشہرو فیروز اور ڈی ایس پی نے تحریری معافی مانگ لی،آئینی بینچ نے غلام مرتضیٰ جتوئی و دیگر کیخلاف ایک مرتبہ پھر مقدمات کے اندراج سے روک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں