توشہ خانہ 2 کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم پھر عائد نہ ہوسکی

کیس کی سماعت 3 دسمبر تک بغیر کسی کارروائی ملتوی کر دی گئی


ویب ڈیسک November 29, 2024

اسلام آباد:

توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج پھر عائد نہ ہو سکی۔

اسپیشل کورٹ ایف آئی اے جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک بغیر کسی کارروائی ملتوی کر دی۔

توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد کی گئی تھیں۔

 

اسپشل جج سینٹرل نے 30 ستمبر کو اس کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے 2 اکتوبر کی سماعت میں فرد جرم عائد کرنے کا کہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں