سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی لاپتا افراد بازیابی کیس ریگولر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت

ریگولر بینچ نے لاپتا افراد کیس سماعت کے لیے آئینی بینچ کو ارسال کیے تھے


ویب ڈیسک November 29, 2024

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنیچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیسز ریگولر بنیچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے متعلق ابہام سامنے آگیا۔ ریگولر بینچ نے پہلے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز آئینی بینچ کو سماعت کے لیے ارسال کر دئیے۔ آئینی بنیچ میں بھی لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت نہیں ہوسکی۔

آئینی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز واپس ریگولر بنیچ کو ارسال کردئیے۔ آئینی بنیچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیسز ریگولر بنیچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں