بی ڈی ایس پروگرام 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیا

اس اقدام سے پاکستانی گریجویٹس کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ پہچان ملے گی


ویب ڈیسک November 29, 2024
تعلیمی ادارے بچوں کی اخلاقیات پر خصوصی طور پر توجہ دیں۔ (فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

پی ایم ڈی سی نے بی ڈی ایس پروگرام کو 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دیا جس سے پاکستانی گریجویٹس کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ پہچان ملے گی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے باضابطہ طور پر بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) پروگرام کو 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے بتایا کہ پاکستانی بی ڈی ایس گریجویٹس کو دنیا بھر میں تربیت اور ملازمتیں حاصل کرنے میں درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ایم ڈی سی کونسل نے فیصلہ کیا کہ پاکستان میں بی ڈی ایس کورس/اسٹرکچر 5 سالہ پروگرام ہوگا جس میں پانچواں سال کلرک شپ کے طور پر شامل ہوگا، جس کے بعد 1 سال کا اسٹرکچرڈ ہاؤس جاب/فاؤنڈیشن ایئر/انٹرن شپ ہوگی۔ یہ تبدیلی 2024-2025 کے تعلیمی سیشن سے لاگو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اضافی سال طلبہ کو ڈینٹل سائنسز کی گہری نظریاتی تفہیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جس سے ان کے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔

یہ اقدام پاکستان کے ڈینٹل ایجوکیشن سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق لائے گا جس سے پاکستانی گریجویٹس کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ پہچان ملے گی۔ یہ تبدیلی گریجویٹس کو جدید مہارتوں اور علم سے آراستہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں