ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث جوڈیشل افسران پھنس گئے

پارا چنار میں دو ججز اور جوڈیشل عملے کے 25 ارکان پھنسے ہوئے ہیں


ویب ڈیسک November 30, 2024
زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال ذرائع۔ فوٹو : فائل

پشاور: ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث پاڑا چنار میں پھنسے جوڈیشل افسران اور عملہ کو دس دن گزرنے کے بعد بھی ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق پاڑا چنار میں جوڈیشل افسران اور عملہ پھنسے ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوڈیشل افسران کو شفٹ کرنے کا کہا لیکن ابھی تک افسران کو وہاں سے شفٹ نہیں کیا جاسکا۔

صدر تحصیل بار صدہ نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلع کرم میں 21 نومبر سے حالات کشیدہ ہیں، پاڑا چنار میں دو ججز اور جوڈیشل عملے کے 25 ارکان پھنسے ہوئے ہیں، دس دن گزر گئے ابھی تک جوڈیشل افسران اور عملہ پاڑا چنار میں پھنسا ہوا ہے، کشیدگی کے باعث راستے بند ہے، مختلف علاقوں میں فریقین کے درمیان چھڑپیں ابھی بھی جاری ہے۔

صدر تحصیل بار صدہ کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں سے ہم نے جوڈیشل عملے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کا مطالبہ کیا ہے، حکومت سے بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل افسران اور عملے کو باحفاظت ریسکیو کیا جائے، پھنسے ہوئے ملازمین کے خاندانوں کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں