اسلام آباد؛ رواں سال 2023 کے مقابلے میں سنگین جرائم میں 75 فیصد کمی

موازنہ ریسکیو 15 کی کالز کی بنیاد پر کیا گیا، ترجمان اسلام آباد پولیس


ویب ڈیسک November 30, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں سال 2023 کے مقابلے میں سنگین جرائم میں 75 فیصد کمی آئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سال 2023 میں سنگین نوعیت کے 269 واقعات پیش آئے تھے جبکہ 2024 میں 200 واقعات رپورٹ ہوئے۔ امن و امان کی صورتحال کے باوجود اسلام آباد پولیس جرائم کے خلاف متحرک رہی۔

ترجمان کے مطابق یہ موازنہ ریسکیو 15 کی کالز پر کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں