عظمی بخاری نے تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈہ ایکسپوز کردیا

تحریک فساد کے گدھ ایک اور ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیو اور تصویریں کا سہارا لے رہے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک November 30, 2024
آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈہ ایکسپوز کردیا۔

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے پروپیگنڈہ سیل کی طرف سے مردہ قرار دیے گئے شخص کی ویڈیو بھی شیئر کردی اور اس کی تمام فیک ویڈیو  اور پوسٹیں منظرعام پر لے آئیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک فساد کے گدھ ایک اور ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیو اور تصویریں کو سہارا لے رہے ہیں، پروپیگنڈہ سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ سب کرنا بھی بقول کچھ "محب وطن پاکستانیو" کے انکے بنیادی حقوق ہیں؟ اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کےلیے  انکو اسکی کھلی چھٹی ملنی چاہیے؟

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ ان سب کےلیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، فیک نیوز اور جھوٹے پروپگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں