خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا چھٹا کیس سامنے آگیا

لکی مروت کا رہائشی متاثرہ مریض 28 نومبر کو دبئی سے پاکستان آیا تھا


ویب ڈیسک November 30, 2024

پشاور:

مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے ایم پاکس کے چھٹے کیس کی تصدیق کردی۔

مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کی یونین کونسل کوٹ کشمیر کے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تشخیص ہوئی ہے، مذکورہ مریض 28 نومبر کو رات 9:30 بجے دبئی سے فلائٹ نمبر پی کے 284 کے ذریعے پاکستان آیا تھا۔

مشتبہ مریض کو خیبر ٹیچنگ اسپتال معائنے کیلئے لیجایا گیا جہاں سے اس کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے تھے، مریض دبئی میں پچھلے پانچ سال سے بطور ڈرائیور کام کر رہا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ میں بنائی گئی ریپڈ رسپانس ٹیم کے سرویلنس آفیسر ڈاکٹر مصور نے اس کیس کا کھوج لگایا، مریض کو اس بیماری کے علاج اور سماجی فاصلوں سمیت دیگر احتیاطی تدابیر سمجھادی گئی ہیں۔ متعلقہ ڈی ایچ او کو مطلع کردیا گیا ہے تاکہ وہ مریض پر نظر رکھیں۔

مشیر صحت نے کہا کہ صوبے میں اس وقت ایم پاکس کا ایک ہی فعال کیس ہے، رواں سال صوبے بھر سے 6 ایم پاکس کیسز سامنے آئے ہیں، ایم پاکس سے متاثرہ 5 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے اسے ایمرجنسی آف انٹرنیشنل کنسرن قرار دیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور سماجی فاصلوں کے نفاذ میں ہمارا ساتھ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں