لکی مروت؛ تھانے پر مسلح افراد کی شدید فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

رات گئے پہاڑ خیل پکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق


ویب ڈیسک December 01, 2024

پشاور:

لکی مروت میں تھانہ درہ پیزو پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں اطراف سے کافی دیر تک شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللہ جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق اہلکار کی لاش ریسکیو حکام کی مدد سے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

دوسری جانب، رات گئے لکی مروت پہاڑ خیل پکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں