وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کاروباری صارفین اور فری لانسرز پر زور دیا ہے کہ وہ بلاتعطل وی پی این تک رسائی کے لیے اپنے آئی پیز کا اندراج جاری رکھیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت محفوظ کمیونیکیشنز کی ضرورت سے پوری طرح واقف ہے اور وی پی این کی ایکٹویشن اور استعمال کرنے کے عمل کو مزید ہموار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم صارفین پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے آئی پیز کا اندراج جاری رکھیں۔