انڈر 19 ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 69 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 315 رنز کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 50 وورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بناسکی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے تھے، شاہزیب خان نے 132 اور محمد ریاض اللہ نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عثمان خان نے 41 اور فہم الحق نے 20 رنز بنائے۔
یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ میں قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت سعد بیگ نے کی۔
رواں ٹورنامنٹ میں یہ قومی انڈر 19 ٹیم کی مسلسل دوسری فتح ہے، اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔