انڈر 19 ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔
شاہزیب خان نے 132 اور محمد ریاض اللہ نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عثمان خان نے 41 اور فہم الحق نے 20 رنز بنائے۔
یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ میں قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت سعد بیگ کررہے ہیں۔
رواں ٹورنامنٹ میں یہ قومی انڈر 19 ٹیم کا دوسرا میچ ہے، اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ کا آٹھواں میچ بھارت اور جاپان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان شارجہ میں کھیلا جارہا ہے۔