بنوں؛ مدرسے کے بچوں نے کھلونا سمجھ کر مارٹر گولہ اٹھا لیا، پھٹنے سے 3 جاں بحق

جاں بحق ہونے والے تینوں بچے مقامی مدرسے میں زیر تعلیم تھے۔


ویب ڈیسک December 02, 2024
بچوں نے مارٹر گولہ اٹھایا اور کھیلنا شروع کردیا (فوٹو: فائل)

بنوں: مدرسے کے بچوں نے کھلونا سمجھ کر مارٹر گولہ اٹھا لیا، جو بعد میں پھٹ گیا اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ تینوں بچوں کی شناخت ذیشان، وہاب اور عالم زیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بنوں میں سین تانگہ نالہ میں ضائع شدہ مارٹر گولہ ملا تھا، جسے بچے کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگے تو وہ پھٹ گیا۔

جاں بحق ہونے والے تینوں بچے مقامی مدرسے میں زیر تعلیم تھے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افسوس ناک واقعے میں بچوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں