جان شیر خان کا نام پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے ہال آف فیم میں شامل

ملائشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ بھی ہال آف فیم کا حصہ بن گئیں


ویب ڈیسک December 02, 2024

اسلام آباد:

عالمی شہرت یافتہ اسکواش کے کھلاڑی جان شیر خان کا نام پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستانی لیجنڈ اسکواش پلیئر جان شیر خان کے ساتھ ملائشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جان شیر خان اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے اسکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے بالترتیب تیسرے اور چوتھے پلیئرز ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوسین ڈیوائے کو یہ اعزاز مل چکا ہے، ہال آف فیم میں شامل دونوں مرد پلیئرز کا تعلق پاکستان سے ہے۔

پاکستان کے لیجنڈ اسکواش پلیئر جان شیر خان نے ریکارڈ 8 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ جان شیر نے پروفیشنل کیرئیر میں سب سے زیادہ 118 فائنل کھیلے جبکہ ریکارڈ 99 ٹائٹلز جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ جان شیر خان کو 97 ماہ ورلڈ نمبر ون رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں