ثمینہ احمد کے شادی کے فیصلے پر بچے حیرت زدہ ہوگئے، اماں کو کیا ہوگیا؟

اس عمر میں شادی، اماں کو کیا ہوگیا؟


ویب ڈیسک December 02, 2024

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کا کہنا ہے کہ منظر صہبائی نے انہیں اچانک شادی کی پیشکش کی جس پر وہ حیران رہ گئیں تھیں۔

سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی اداکاری اور شادی شدہ زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ منظر صہبائی کی شخصیت ان کے لیے بہت دلچسپ ثابت ہوئی۔ دونوں نے ایک ڈرامے میں میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا اور شوٹنگ کے بعد ان کے درمیان بات چیت شروع ہوئی جو بعد میں دوستی میں بدل گئی۔

ثمینہ نے بتایا کہ ایک دن منظر صہبائی نے اچانک شادی کی پیشکش کی جس پر وہ حیران ہو گئیں اور جواب دینے کے بجائے سوال کیا کہ کیا واقعی ہمیں شادی کرنی چاہیے؟ منظر نے پُراعتماد انداز میں کہا کہ وہ یہی محسوس کرتے ہیں، جس پر ثمینہ نے نکاح کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کی تنہائی ختم ہوگئی اور اب گھر جاتے ہوئے انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ گھر می کوئی ان کا منتظر ہے۔

ثمنیہ نے بتایا کہ ان کے بچے بیرون ملک مقیم ہیں اور جب اداکارہ نے ان کو بتایا کہ وہ شادی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تو ان کے اس فیصلے پر ان کے بچے حیرت زدہ ہوگئے اور مذاق میں کہا، ’ اماں کو کیا ہوگیا؟‘

ثمینہ احمد نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ کی مقبولیت نے انہیں حیران کر دیا۔ بیرون ملک سے وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر مداحوں کی جانب سے ’بے بی باجی‘ کے نعرے سن کر وہ بےحد خوش ہوئیں۔

واضح رہے کہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے اپریل 2020 میں لاہور میں سادگی سے نکاح کیا تھا جو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ہوا۔

 ثمینہ نے 18 سال کی عمر میں پی ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اپنے کیریئر میں کئی یادگار ڈرامے کیے، جن میں اکڑ بکڑ، الف نون، فیملی فرنٹ اور آنگن شامل ہیں۔منظر صہبائی بھی اپنے کیریئر میں ماہ میر، بول اور زندہ بھاگ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں