شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے نئے مزاحیہ اشتہار نے دھوم مچادی 

عالیہ بھٹ کی فلم "لو اینڈ وار" اور ایک جاسوسی تھرلر "الفا" بھی جلد ریلیز ہوں گی


ویب ڈیسک December 02, 2024

شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، اور رنبیر کپور نے ایک نئی اشتہار میں اپنے مشہور فلمی کرداروں کے ساتھ واپسی کی ہے۔ اس مزاحیہ ویڈیو کو ایک اسٹیل برانڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا، جہاں تینوں نے شادی سے متعلق مشورے پر مبنی دلچسپ منظر پیش کیا۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان نے "ڈئیر زندگی" کے ڈاکٹر جہانگیر خان، عالیہ بھٹ نے "گلی بوائے" کی سیفینہ، اور رنبیر کپور نے "یہ جوانی ہے دیوانی" کے بنی کا کردار نبھایا۔

کہانی سیفینہ اور جہانگیر کے بنی کا انتظار کرنے سے شروع ہوتی ہے، جو ہمیشہ کی طرح دیر سے آتا ہے۔ بنی خوشگوار انداز میں ان کے ازدواجی زندگی کے بارے میں سوال کرتا ہے، لیکن سیفینہ مزاحیہ شکایت کرتی ہے کہ بنی کو ہر چیز کا شوق ہے، سوائے گھر میں رہنے کے۔ بنی اپنی مہم جوئی کا دفاع کرتا ہے، جس پر مزاحیہ بحث شروع ہو جاتی ہے۔

ڈاکٹر جہانگیر، اپنے منفرد انداز میں، مسئلے کا حل پیش کرتے ہیں اور ان دونوں کو اسٹیل راڈ دیتے ہیں تاکہ وہ بنی کی کوہ پیمائی سے ہونے والے نقصان کو ٹھیک کر سکیں۔ اشتہار میں برانڈ کے پروڈکٹ کو ہوشیاری سے شامل کرتے ہوئے کرداروں کی انفرادیت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

شاہ رخ خان جلد "کنگ" میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایتکاری سجائے گھوش کر رہے ہیں، اور ان کی بیٹی سہانا خان بھی اس فلم کا حصہ ہوں گی۔ وہ ڈزنی کی "مفاسا: دی لائن کنگ" کے لیے اپنی آواز بھی دیں گے، جو 20 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کے ساتھ "لو اینڈ وار" میں جلوہ گر ہوں گے، جو 20 مارچ 2026 کو ریلیز ہوگی۔ وہ نیتیش تیواری کی دو حصوں پر مشتمل فلم "رامائن" کا بھی حصہ ہیں۔ عالیہ بھٹ کی فلم "لو اینڈ وار" اور ایک جاسوسی تھرلر "الفا" بھی جلد ریلیز ہوں گی، جس کی تاریخ 25 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں