بھارتی شادیوں کا جادو تب دگنا ہو جاتا ہے جب فیملی ممبرز اپنی پرفارمنس سے تقریب کو یادگار بنا دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا جب وبھاؤ کھار اور ويويك کھار نے اپنی بہن کی سنگیت کی تقریب میں وکی کوشل کے مشہور گانے 'توبہ توبہ' پر دھماکے دار ڈانس کیا۔
ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچاتے ہوئے اب تک 30 ملین ویوز حاصل کر لیے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بھائی نہ صرف گانے کے ہُک اسٹیپس شاندار طریقے سے کر رہے ہیں بلکہ ان کی انرجی اور اسٹائل نے تقریب کے تمام مہمانوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
اس شاندار ڈانس نے نہ صرف حاضرین بلکہ دلہن کے لیے بھی تقریب کا یادگار لمحہ بنا دیا۔ دلہن کے مطابق، یہ ان کی شادی کا سب سے خوبصورت تحفہ تھا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اداکار کرن ویر شرما سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھائیوں کی تعریف کی۔ کمنٹس میں صارفین نے ان کی انرجی اور پرفارمنس کو "بہترین" قرار دیا۔
یہ گانا فلم 'بیڈ نیوز' سے ہے، جس میں وکی کوشل، تریپتی ڈمری، اور ایمی ورک نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ گانے کی ریلیز کے بعد سے ہی یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا، اور اس پر کئی لوگوں نے اپنے ری کریشن ویڈیوز بنائے تھے۔ فلم 19 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی۔