موجودہ ڈیجیٹل دور میں آن لائن تھریٹس میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیرمملکت آئی ٹی

بچے آن لائن خطرات کا آسان ہدف ہیں، آن لائن سیفٹی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، شزا فاطمہ


ارشاد انصاری December 05, 2024

اسلام آباد:

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں آن لائن تھریٹس میں اضافہ ہو رہا ہے، بچے آن لائن خطرات کا آسان ہدف ہیں، آن لائن سیفٹی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ملاقات کیلئے آئی ہوئی میٹا کمپنی کی گلوبل ہیومن رائٹس پالیسی لیڈ مس میرانڈا سشن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ڈیجیٹل سیفٹی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں میٹا کی پاکستان میں پبلک پالیسی ہیڈ دانیہ مختار بھی موجود تھیں.  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا موجودہ ڈیجیٹل دور میں آن لائن تھریٹس میں اضافہ ہو رہا ہے، بچے آن لائن خطرات کا آسان ہدف ہیں، آن لائن سیفٹی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ 

انہوں نے کہ آن لائن تھریٹس کو نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت ملک میں مستحکم سائبر سیکیورٹی کے لیے پر عزم ہے، ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معیاری مواد کا ہونا بہت اہم ہے۔ 

 ملاقات میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ممبر انٹرنیشنل کوآرڈینیشن، وزارت آئی ٹی عماد میمن بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں