6سنیما نذر آتش300زائد افراد کا روزگار ختم عوام سستی تفریح سے محروم

تمام سینما یوم عشق رسولؐ اور احتجاج کے پیش نظر 4 روز سے بند تھے، سینمائوں کو جلانے سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔


Pervaiz Mazhar September 23, 2012
پاکستان میں بھی پوری قوم سراپا احتجاج ہے اور ریلیاں، جلوس کے ذریعے عوام اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہے ہیں۔ فوٹو: شفیق ملک اور عابد نواز

گستاخانہ فلم کیخلاف دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پوری قوم سراپا احتجاج ہے اور ریلیاں، جلوس کے ذریعے عوام اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہے ہیں۔

حکومت نے بھی جمعہ کو یوم عشق رسولؐ کا اعلان کیا، اس موقع پر جہاں پروز مذمت اور احتجاج ہوا وہاںچند مفاد پرستوں اور شرپسند افراد نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے املاک کو تباہ کردیا۔

سینما، بینک، ریسٹورنٹ جلادیے گئے، کراچی میں6سینما گھروں کو جلا کر راکھ کردیا گیا، ایم اے جناح روڈ پر واقع کراچی کے سب سے خوبصورت سینما کیپری، نشاط، پرنس جبکہ گارڈن روڈ پر واقع بمبینو سینما، لانڈھی میں واقع گلستان، لالہ زار سینما بھی شرپسندوں کا نشانہ بنے، کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع کیپری، نشاط اور پرنس سینما مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ بمبینو سینما گارڈن کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

کراچی میں تاریخی اہمیت کے حامل ان سینمائوں کو جلانے سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، شرپسندوں نے آگ لگانے سے قبل لوٹ مار کرکے قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے، ان سینمائوں کی تباہی سے تقریباً 300سے زائد افراد کا روزگار ختم ہوگیا، ان سینمائوں کو پہلے بھی متعدد بار جلانے کی کوشش کی گئی یہ تمام سینما عوامی احتجاج اور یوم عشق رسولؐ کے پیش نظر چار روز سے بند تھے

سینمائوں کے مالکان کا کہنا ہے گستاخانہ فلم کیخلاف پوری قوم سراپا احتجاج تھی ہم بھی ان کے شانہ بشانہ اس احتجاج میں شامل تھے لیکن عوام کو تفریح فراہم کرنے والے سینمائوں کو جلا کر عوام کو سستی تفریح سے مح۔روم کردیا گیا، اس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے، سینما مالکان کا کہنا ہے ہمارے سینما مرکزی سینما کہلاتے ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں