لاہور:
مسلم ٹاؤن پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق طالب علم کو موٹرسائیکل سواروں کی بجائے گاڑی کے اندر بیٹھے 2 دوستوں نے گولیاں ماریں، پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔
ایف آئی آر کے مطابق جینڈر اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم رانا عمار کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ دلاور، حذیفہ اور عمار تین دوست گاڑی کے اندر موجود تھے۔
متعلقہ خبر پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ سے طالب علم جاں بحق
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کے اندر ہی فائرنگ سے عمار زخمی ہوا اور اسپتال جا کر چل بسا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد حذیفہ موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دلاور عمار کو لیکر اسپتال پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہے پولیس نے دلاور کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حذیفہ اور دلاور نے گولیاں مار کر عمار کو قتل کیا۔ پولیس نے دوسرے ملزم حذیفہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔