لاہور میں بین الضلاعی منشیات ڈیلر گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پشاور سے بذریعہ آن لاٸن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلاٸی کرتا تھا،ایس پی کینٹ


ثاقب سلیم December 09, 2024

باغبانپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الضلاعی منشیات ڈیلر کو منشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق گرفتار منشیات ڈیلر اصفہان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی بھاری منشیات برآمد کی گئیں جبکہ ملزم کو بھاری منشیات اور رکشہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم اصفہان کے رکشے سے کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلو سے زائد چرس، 15 کلو افیون برامد کی گئی ہے جبکہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پشاور سے بذریعہ آن لاٸن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلاٸی کرتا تھا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارواٸیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں