ایف بی آر نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر گریڈ سترہ اور سولہ کے تین افسران معطل کر دیے

کراچی میں تعیات گریڈ 17 کے پرنسپل اپریزر فضل کریم اور حسن مہدی جبکہ گریڈ 16 کے انسپکٹر علی زمان کو معطل کیا گیا


ارشاد انصاری December 09, 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر گریڈ سترہ کے دو اور گریڈ سولہ کے ایک افسر کو معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 17 کے پرنسپل اپریزر فضل کریم اور حسن مہدی جبکہ گریڈ 16 کے انسپکٹر علی زمان کو معطل کیا گیا ہے معطل ہونے والے افسران کلیکوٹریٹ آف کسٹمز ایئر پورٹس کراچی تعینات تھے۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں گریڈ 19 اور 20 کے دوافسران کے تبادلے بھی کر دیے گئے ہیں ان لینڈ ریونیو سیلز ٹیکس کے افسر اعجاز حسین اور علی عدنان زیدی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں