کراچی میں 17 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہوگا، صوبائی وزیر کھیل

صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے بہت بڑی تبدیلی آئے گی، سردار محمد بخش مہر


زبیر نذیر December 10, 2024
صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں میں تبدیلی آئے گی—فوٹو: فائل

کراچی:

سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں کے لیے سالانہ کیلنڈر تیار کرلیا ہے اور17 سال کے بعد کراچی میں نیشنل گیمزکا انعقاد ہوگا اور اگلے سال جنوری میں بیچ گیمز بھی ہوں گے۔

محکمہ کھیل سندھ کے تحت کراچی کے ضلع جنوبی کے لیے منعقدہ بیچ اسپورٹس گالہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ میں کھیلوں کے حوالے سے ٹیلنٹ کی تلاش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے بہت بڑی تبدیلی آئے گی، سندھ حکومت نوجوانوں کو کھیل کھیلنے کے لیے محفوظ اور مناسب ماحول فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دے کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

ضلع جنوبی میں منعقدہ بیچ اسپورٹس گالا میں والی بال، فٹ بال، ٹگ آف وار، ریس، کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے، تاہم خواتین اور دیگر کھلاڑیوں نے سہولیات کی عدم فراہمی پر تحفطات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں