کراچی:
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے نتیجے میں پرواز کو میڈیکل بنیاد پر ملتان ائیرپورٹ پر اتارلیاگیا۔
پی آئی اے کی پرواز میں موجود سینئر فضائی میزبانوں نے مسافر کو طیارے میں فوری طبی امداد دی تاہم ملتان ائیرپورٹ لینڈ کرتے ہی میڈیکل ٹیم طیارے میں پہنچ گئی۔
دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے والے مسافر کو طبعیت بحال ہونے پر ملتان کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کی جانب سےفوری طبی امداد دی جانےکی وجہ سے مسافر کی جان بچی اور بعد ازاں مذکورہ پرواز ملتان سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی۔