دبئی سے کراچی کی پرواز مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر ملتان میں اتار دی گئی

سینئر فضائی میزبانوں نے مسافر کو طیارے میں فوری طبی امداد دی


آفتاب خان December 13, 2024
ملتان ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے مسافر کا طبہ معائنہ کیا—فوٹو: ایکسپریس

کراچی:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے نتیجے میں پرواز کو میڈیکل بنیاد پر ملتان ائیرپورٹ پر اتارلیاگیا۔

پی آئی اے کی پرواز میں موجود سینئر فضائی میزبانوں نے مسافر کو طیارے میں فوری طبی امداد دی تاہم ملتان ائیرپورٹ لینڈ کرتے ہی میڈیکل ٹیم طیارے میں پہنچ گئی۔

دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے والے مسافر کو طبعیت بحال ہونے پر ملتان کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کی جانب سےفوری طبی امداد دی جانےکی وجہ سے مسافر کی جان بچی اور بعد ازاں مذکورہ پرواز ملتان سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں