گورنر خیبرپختونخوا نے مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی

فیصل کریم کنڈی نے سمری منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی


اسٹاف رپورٹر December 16, 2024

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا نے مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس بیوز کے مطابق وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی مشال اعظم یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنیکی سمری گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو موصول ہوئی۔

 سمری میں وزیر اعلٰی کیجانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو مشال اعظم یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سفارش کی گئی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشال اعظم یوسفزئی کو وزیر اعلی کی معاون خصوصی کے عہدہ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی سمری کی منظوری دی اور منظوری اور دستخط کے بعد سمری واپس وزیراعلیٰ کو ارسال کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں