ڈی چوک احتجاج: زرتاج گل کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

زرتاج گل کیخلاف تھانہ رمنا، سیکریٹریٹ ، کوہسار ، ترنول اور آبپارہ میں مقدمات درج ہیں


ویب ڈیسک December 17, 2024

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق 5 مقدمات میں زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

 عدالت نے پانچ پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض 5 مقدمات میں زرتاج گل کی 9 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ زرتاج گل اگر کسی اور مقدمہ میں بھی نامزد ہیں تو آج کی تاریخ میں ہی فائل کردیں۔

ذرائع کے مطابق زرتاج گل کیخلاف تھانہ رمنا، سیکریٹریٹ ، کوہسار ، ترنول اور آبپارہ میں مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں