اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی

سوئی سدرن اور ناردرن سسٹم کے لیے رواں مالی سال میں قیمتوں میں اضافے کی تجاویز حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں، اوگرا


ضیغم نقوی December 17, 2024
گیس کی قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرےگی—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے گیس قیمت میں 8.71 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے اور سوئی سدرن کے لیے  25.78فیصد اصافے کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1762روپے51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق اوگرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے اور قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔

واضح رہے کہ گیس کمپنیوں ںے گیس قیمتوں میں 208.67 فیصد تک اضافہ مانگا تھا، جس پر اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر گزشتہ ماہ عوامی سماعت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں