سفاک ماں نے نامحرم مرد سے تعلقات کیلیے سگے بیٹے اور شوہر کو قتل کروادیا

نوشہرہ کی رہائشی فہمیدہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا، فائرنگ آشنا نے کی


ویب ڈیسک December 18, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں خاتون نے آشنا سے بیٹے اور شوہر کو قتل کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے رشکئی بازار کے کاشف تکہ فروش اور والد کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل کردیا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ اپنی سگی ماں نے آشنائی کی خاطر آشنا ہی سے اپنے شوہر اور بیٹے کو قتل کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق دہرے اندھے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی ارباز خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ رشکی بازار میں میرا بھائی کاشف تکے فروخت کرتا تھا۔

وہ والد سلیم خان کے ساتھ کام ختم کر کے واپس آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے دونوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے اور پھر اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے تھے۔

درخواست گزار نے بتایا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ ایف آئی آر میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان نے نسیم خان ایس ڈی پی او رسالپور سرکل کی میں اشفاق خان کو اس اندھے قتل کیس کے اصل حقائق منظر عام پر لانے اور ملزمان کی گرفتاری اور آلہ قتل کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا۔

تفتیشی ٹیم نے اس اندھے قتل کیس واردات میں مقتول کی بیوی فہمیدہ کو شامل تفتیش کیا گیا جس نے دوران تفتیش تمام حقائق سے پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ میرے شکیل ولد اسرار ساکن رشکئی کے ساتھ دوستانہ مراسم تھے اور ان مراسم میں میرا شوہر آڑے آرہا تھا۔

ملزمہ نے بتایا کہ ہم نے صلاح مشورہ کیا کہ میرے شوہر کو درمیان سے ہٹانے کا فیصلہ کیا اور پھر لڑکا نے موقع ملتے ہی فائرنگ کردی جس میں میرا شوہر اور بیٹا جاں بحق ہوا۔

گرفتار ملزمہ فہمیدہ نے مقامی عدالت کی روبرو اقبال جرم کرلیا ہے، اعتراف جرم کے بعد پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے ماررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |