دیربالا، 40 روز قبل لاپتا ہونے والے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے انہیں قتل کیا ہے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں


ویب ڈیسک December 20, 2024

پشاور:

خیبرپختونخوا کے علاقے دیربالا میں 40 روز قبل لاپتا ہونے والے لڑکے اور لڑکی لاشیں جبہ لوک چکیاتن لنک روڈ سے برآمد ہوگئیں۔

دیربالا پولیس کے مطابق جبہ لوک چکیاتن لنک روڈ سے لڑکے اور لڑکی کی قتل شدہ لاشیں ملی ہیں، جو 4 روز قبل گھر سے لاپتا ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ہیڈکوارٹرز اسپتال دیر منتقل کر دی گئی ہیں۔

تھانہ دیر پولیس کے مطابق 9 نومبر کو حد ود تھانہ دیر بمقام چکیاتن قلعہ سے 16 سے 17 سالہ لڑکی لاپتا ہوئی تھی اور اب جبلوک لنک روڈ میں ان کی لاش ملی اور کمرگی سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی لاش بھی وہی سے برآمد ہوئی جنہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کسی نامعلوم ملزمان نے انہیں قتل کیا ہے تاہم لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال دیر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں