ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان اڈیالہ جیل منتقل

ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے باقی مجرمان کو بھی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا، ذرائع


عمران اصغر December 21, 2024
فوٹو فائل

راولپنڈی:

سانحہ 9 مئی میں ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان راجہ محمد احسان اور عمر فاروق کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں مجرموں کو ملٹری کورٹ سے 10 10 سال سزا سنائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملڑی کورٹ سے سزائیں پانے والے دیگر مجرموں کو مقامی اضلاع کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں