ملک بھر کی پانچوں ہائیکورٹس میں 38 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلیے نامزدگیاں طلب

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کے لیے نامزدگیاں طلب کر لیں


جہانزیب عباسی December 24, 2024

ملک بھر کی پانچوں ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے لیے جوڈیشل کمیشن نے 38 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں سب سے زیادہ 12 ایڈیشنل ججز کے لیے نامزدگیاں طلب کر لیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز ، پشاور ہائی کورٹ میں 9 اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں