کراچی میں رواں سال 185 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے

رواں سال سب سے زیادہ جون اور جولائی میں مجموعی طور پر 48 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے،ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن 


اسٹاف رپورٹر December 24, 2024

کراچی:

شہر میں رواں سال کے دوران ندی ، نالوں ، کنوؤں اور سمندر میں ڈوب نے کے واقعات میں 185 افراد زندگی سے محروم ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 رواں سال سب سے زیادہ جون اور جولائی میں مجموعی طور پر 48 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے، اس حوالے سے عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال 20 دسمبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں ندی ، نالوں ، کنوؤں اور سمندر میں ڈوب کر مجموعی طور پر 185 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری میں ڈوبنے کے واقعات میں 6 افراد، فروری میں 9 افراد ، مارچ میں 21 افراد ، اپریل میں 19 ، مئی میں 22 ، جون میں 24 ، جولائی میں 24 ، اگست میں 17 ، ستمبر میں 15 ، اکتوبر میں 13 ، نومبر میں 8 جبکہ رواں ماہ 20 دسمبر تک 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

 ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ندی ، نالوں ، کنوؤں اور سمندر میں ڈوبنے والوں میں خواتین ، نوجوان ، کمسن اور نوعمر بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں