انیل کپور کے مداحوں کے لیے خاص تحفہ: سالگرہ پر "صوبیدار" کا پہلا ٹیزر جاری

"صوبیدار" کی کہانی ہندوستان کے دیہی پس منظر میں ایک آرمی آفیسر، سبیدار ارجن موریہ، کی زندگی کے گرد گھومتی ہے


ویب ڈیسک December 25, 2024

انیل کپور کے مداحوں کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار سرپرائز ملا، جب پرائم ویڈیو نے ان کی آنے والی فلم "صوبیدار" کا پہلا ٹیزر جاری کیا۔ فلم کی ہدایتکاری سریش تروینی کر رہے ہیں اور اس میں انیل کپور کے ساتھ رادھیکا مدن کو ان کی بیٹی کے کردار میں دیکھا جائے گا۔

"صوبیدار" کی کہانی ہندوستان کے دیہی پس منظر میں ایک آرمی آفیسر، سبیدار ارجن موریہ، کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو اب شہری زندگی کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ فلم کا ایک حصہ اتر پردیش میں فلمایا گیا ہے، جبکہ آخری شوٹنگ کا شیڈول جنوری میں مکمل کیا جائے گا۔

ٹیزر میں انیل کپور کے بھرپور اور سخت گیر کردار کو دکھایا گیا ہے، جہاں وہ ایک آرمی آفیسر کے روپ میں نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں دکھائی گئی سنسنی خیز جھلکیاں اور تیز موسیقی فلم کی دلچسپ جھلک پیش کرتی ہیں۔

فلم کو وکرم ملہوترا، انیل کپور اور سریش تروینی نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ کہانی سریش تروینی اور پراجوال چندرشیکھر نے لکھی ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں