نوے کی دہائی میں ڈراما سیریز میں مقبول کردار ادا کرنے والی ڈیانے ڈیلانو 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ان کے ایجنٹ ڈینس سیویئر کے مطابق اداکارہ کی موت لاس اینجلس پر قلیل مدتی علالت کے بعد ان کے گھر میں واقع ہوئی۔ تاہم، موت کی باضابطہ وجہ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
ڈینس نے ایک بیان میں کہا کہ اداکارہ زندگی سے بھرپور تھیں اور انہیں اداکار ہونا پسند تھا۔