200 کروڑ معاوضہ لینے والا مہنگا ترین بھارتی فلمی ولن کون؟

یہ معاوضہ بھارتی فلم انڈسٹری کے دیگر مہنگے اداکاروں کے لیے بھی حیران کن ہے


ویب ڈیسک December 25, 2024

بھارتی فلم انڈسٹری میں ہمیشہ ہیرو کو فلم کی کامیابی کا سہرا دیا جاتا ہے، لیکن اب ولن کا کردار نبھانے والے اداکار بھی اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔ 

حیران کن طور پر ایک اداکار نے فلم میں "راون" کا کردار ادا کرنے کے لیے 200 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا، جو بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ ہے۔

مشہور فلم سیریز "کے جی ایف" سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار یش اب بھارتی سنیما کے سب سے مہنگے ولن بن چکے ہیں اور وہ نتیش تیواری کی آنے والی فلم "رامائن" میں یش "راون" کے کردار میں نظر آئیں گے۔ 

رپورٹس کے مطابق یش نے فلم کے معاوضے اور ڈسٹریبیوشن شیئر کی مد میں 200 کروڑ روپے وصول کیے ہیں، جو مرکزی ہیرو رنبیر کپور سے بھی زیادہ ہے۔

یش کا یہ معاوضہ بھارتی فلم انڈسٹری کے دیگر مہنگے اداکاروں کے لیے بھی حیران کن ہے۔ انہوں نے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے فلم "کلکی 2898 اے ڈی" میں اپنے مختصر کردار کے لیے 25 سے 40 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی ولن کو اتنا بھاری معاوضہ دیا گیا ہو، اور یش کا یہ کردار یقیناً فلم انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں