ضلع کرم میں 100 بچوں کی اموات کی خبر پر بیرسٹر سیف کا ردعمل

ضلع کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف


ویب ڈیسک December 25, 2024

پشاور:

حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ضلع کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر ضلع کرم پہنچائی جا رہی ہیں چند شرپسند عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کہ ادویات کی قلت سے بچوں کی اموات ہوئی ہیں یہ خبر بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام کے تحفظ اور دائمی امن کے قیام کو اولین ترجیح دیتی ہے عوام سے اپیل ہے کہ ایسی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ ضلع کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں