یشمیرا جان کے نکاح کے تمام اخراجات کس نے اٹھائے؟ راز کھل گیا

اداکارہ نے حال ہی میں اداکاری چھوڑ دی ہے اور اب اپنی نئی زندگی میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک December 25, 2024

پاکستان کی سینئر اداکارہ فریدہ شبیر نے اپنی بیٹی یشمیرا جان کے نکاح کی تقریب کے اخراجات کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

فریدہ شبیر نے بتایا کہ ان کی بیٹی یشمیرا کے نکاح کی تقریب کے تمام انتظامات سسرال والوں نے کیے۔ 

اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنی بیٹی کے نکاح کے لیے تقریب منعقد کرنا چاہتے تھے، لیکن سسرال والوں نے یہ ذمہ داری خود اٹھانے کی پیشکش کی۔

فریدہ شبیر نے مزید بتایا کہ سسرال والوں نے اصرار کیا کہ نکاح پر خرچ ہونے والی رقم کو کسی اور نیک کام کے لیے استعمال کیا جائے، مثلاً کسی غریب کی شادی میں معاونت۔ یہ تجویز ہمیں پسند آئی اور ہم نے یشمیرا کے لیے صرف جوڑا خریدا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ یشمیرا نے حال ہی میں اداکاری چھوڑ دی ہے اور اب اپنی نئی زندگی میں مصروف ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں