PESHAWAR & DERA ISMAIL KHAN:
بیگوخیل سڑک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس کو بیٹے سمیت قتل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کے علاقہ بیگوخیل سڑک پر محلہ مچن خیل میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس افسر اپنے بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول سیف الرحمان موٹرسائیکل پر دوسرے بیٹے کو لینے مچن خیل اڈا جا رہے تھے کہ راستے میں ہی ان پر حملہ کیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کا بیٹا ایف سی میں ملازم ہے اور چھٹی پر گھر آرہا تھا اور انہیں لینے جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول باپ بیٹے کی لاشیں سٹی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔