ٹام کروز کے انکار سے شاہ رخ خان کو کیریئر کی سب سے بڑی فلم کیسے ملی؟

حیران کن انکشاف کے مطابق شاہ رخ خان اس فلم کے لیے پہلی ترجیح نہیں تھے


ویب ڈیسک December 25, 2024

بالی ووڈ کی مشہور فلم "دل والے دلہنیا لے جائیں گے" (DDLJ) کو شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کے بغیر تصور کرنا مشکل ہے۔ تاہم، ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ شاہ رخ خان فلم کے لیے پہلی ترجیح نہیں تھے۔

ہدایتکار ادیتیا چوپڑا نے اس فلم کے مرکزی کردار راج کے لیے ابتداء میں سیف علی خان کا انتخاب کیا تھا، لیکن بات آگے نہ بڑھ سکی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کو ایک انڈو-امریکن پروجیکٹ کے طور پر بنایا جانا تھا، جس میں ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز کو راج کا کردار نبھانا تھا۔

رپورٹس کے مطابق، ٹام کروز نے فلم کے لیے 8 ملین ڈالرز (تقریباً 28 کروڑ روپے) معاوضہ طلب کیا، جو فلم کے بجٹ کا 90 فیصد تھا۔ یش چوپڑا نے یہ سن کر ادیتیہ چوپڑا کو اسکرپٹ دوبارہ لکھنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد شاہ رخ خان اور کاجول کو فلم کے لیے منتخب کیا گیا۔

1995 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم شاہ رخ خان اور کاجول کی اداکاری، یورپ کے حسین مقامات، اور مضبوط کہانی کی وجہ سے باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ 102.5 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرنے والی یہ فلم بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں