کراچی؛ ملیر جام کنڈو لال شاہ باغ کے قریب کنویں سے نوجوان کی کئی روز پرانی لاش برآمد

متوفی کی شناخت 18 سالہ عبدالسلام کے نام سے کی گئی جو اسی علاقے کا رہائشی اور گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ تھا


اسٹاف رپورٹر December 25, 2024

ملیر جام کنڈو لال شاہ باغ کے قریب کنویں سے نوجوان کی کچھ روز پرانی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر جام کنڈو لال شاہ باغ کے قریب کنویں سے نوجوان کی لاش ملی جو کہ کچھ روز پرانی تھی اطلاع ملنے پر ایدھی ریسکیو آپریشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور سخت جدوجہد کے بعد نوجوان کی لاش کو نکال لیا۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ عبدالسلام کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی اور گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ بتایا جاتا ہے جبکہ فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا واقعہ کنویں میں اتفاقیہ گرنے کے باعث پیش آیا ہے یا اس کی کوئی اور وجہ ہے۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کے ورثا نے قانونی کارروائی سے گریز کیا اور اس کی لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں