کراچی، پی آئی بی پولیس نے بوڑھے باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا

شوکت نے اپنے ماموں شبیر کے ساتھ مل کر جائیداد کے تنازعہ پر اپنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا


ویب ڈیسک December 26, 2024

کراچی:

شہر قائد میں پی آئی بی پولیس نے 20 اگست 2024 کو اپنے والد عبدالغنی کے قتل میں ملوث بیٹے، ملزم شوکت، کو گرفتار کرلیا۔

شوکت نے اپنے ماموں شبیر کے ساتھ مل کر جائیداد کے تنازعہ پر اپنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم شوکت کا ساتھی ملزم شبیر پہلے ہی گرفتار ہوچکا تھا، جبکہ شوکت نے اس قتل کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

قتل کا مقدمہ مقتول کی سوتیلی والدہ نے درج کرایا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ جائیداد کے حوالے سے تنازعہ پر شوکت اور اس کے ماموں نے عبدالغنی کو قتل کر دیا۔

 پولیس نے ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا ہے، جہاں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، اور مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں