کراچی:
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر کے ایم سی کو نوٹس جاری کردیے۔
ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل امتیار جوگی نے مؤقف اپنایا کہ کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا نہیں کیے جا رہے، ریٹائرمنٹ کے فوری بعد لیو انکیشمنٹ، گریجیوٹی و دیگر مراعات ادا کی جانی چاہیے تھیں، کے ایم سی ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
وکیل کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے کے ایم سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔