سینچورین ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، جنوبی افریقا نے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں پر 27 رنز بنا لیے

پاکستان کی ٹیم دوسری اننگ میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک December 26, 2024
(تصویر: اے ایف پی)

سینچورین:

سینچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 147 رنز کے تعاقب میں 27 رنز بنا لیے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل پاکستان نے دوسری اننگ میں پاکستان کی ٹیم 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تیسرا روز

سینچورین میں میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ پاکستان نے 88 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا۔ 153 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

محمد رضوان 3، سلمان آغا 1، عام جمال 18، نسیم شاہ 0، سعود شکیل 84 اور محمد عباس 0 رن بالترتیب بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن نے 6، کیگیسو رباڈا نے 2 جبکہ ڈین پیٹرسن اور کوبن بوش نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنا لیے ہیں۔ ایڈن مارکرم 22 اور کپتان ٹیمبا بووما 1 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 جبکہ خرم شہزاد نے 1 وکٹ حاصل کی۔

دوسرا روز

دوسرے روز جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، پروٹیز نے پہلی وکٹ 48 رنز کے اضافے کے بعد ملی جب ٹمبا بووما 31 رنز بناکر پویلین لوٹے، بعدازاں 178 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ بیڈنگھم 30 اور پھر 188 رنز پر کائل ویرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقی اوپنر ایڈن مارکرم 89 رنز، مارکو جانسن 2، کاگیسو ربادا 13 اور ڈین پیٹرسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوربن بوش 81 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو 301 اور برتری کو 90 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 3،3 ، عامر جمال نے 2 اور محمد عباس اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز 90 رنز کے خسارے کے ساتھ کیا۔ 88 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی 3 وکٹیں گر چکی ہیں اور 2 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔ صائم ایوب 28، کپتان شان مسعود 28 اور کامران غلام 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت کریز پر بابر اعظم 16 اور نائب کپتان سعود شکیل 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن نے 2 اور رباڈا نے 1 وکٹ حاصل کی ہے۔

پہلا روز

ٹیسٹ میچ کا محتاط انداز میں آغاز کرنے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 211 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز بنا کرنمایاں رہے، عامر جمال 28، محمد رضوان 27، کپتان 17، سعود شکیل 14، صائم ایوب 14، خرم شہزاد 11، بابر اعظم 4 اور نسیم شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد عباس 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے۔ ٹرسٹن اسٹبز 9، رائن رکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زورزی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں