اسلام آباد:
حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کل 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے حکومت؛پاکستان کو جرائم کی تفصیل فراہم کی گئی، حکومت نے بڑے جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں منشیات کے جرائم میں ملوث 2ہزار 470 افراد کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے، اس کے علاوہ فراڈ، دھوکہ دہی اور جنسی ہراسانی میں ملوث 100 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق چوری کے جرم میں یو اے ای میں قید 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے، قتل اور راہزنی میں ملوث 216 پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے جب کہ غیر قانونی طور پر یو اے ای میں رہائش پزیر 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے۔