یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار

ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک December 26, 2024

گجرانوالہ:

یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور انسانی اسمگلر کو ایف آئی اے نے گجرات سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سلیم اختر یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے جسے گجرات سے گرفتار کیا گیا، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے۔

گرفتار ملزم نے متاثرہ شہری رحمان علی کو یورپ بھجوانے کے نام پر 28لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم نے متاثرہ شہری کو پہلے لیبیا بھجوایا بعد ازاں کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی لیکن کشتی حادثے میں رحمان علی نامی متاثرہ شہری کی موت واقع ہوگئی۔

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون کے مطابق کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں، ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں