پشاور:
نوشہرہ کلاں کے علاقے میں ایس پی پشاور کے گن مین پولیس اہلکار عدنان ولد نوراسلام کو بہن کے گھر میں قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں تعینات ایس پی شکیل خان کے گن مین پولیس اہلکار عدنان ولد نوراسلام ساکن نوشہرہ کلاں چھٹی پرگھر آیا تھا، بہن کے گھر رات گزارنے گیا تھا۔
مقتول عدنان خان کے والد نوراسلام کے مطابق فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد گیا کہ اطلاع ملی کہ عدنان خان کو بہن کے گھر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔
کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔