بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن اور بھارتی نژاد بزنس مین کبیر باہیا کے تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر خبروں میں ہیں، جب ان دونوں نے کرسمس کے موقع پر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ کریتی سینن اور 25 سالہ کبیر باہیا کو کرسمس کے موقع پر ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا اور دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں مزید زور پکڑ گئیں۔
ذرائع کے مطابق کریتی اور کبیر کو ماضی میں بھی کئی بار غیر ملکی مقامات پر ایک ساتھ چھٹیاں مناتے دیکھا گیا ہے۔ کبیر باہیا کو اداکارہ کے خاندان کے ساتھ بھی اہم مواقع پر دیکھا گیا، جس نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریتی اور کبیر کے درمیان سنجیدہ رشتہ موجود ہے، لیکن دونوں نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی۔ اطلاعات کے مطابق ان کے اہلِ خانہ کی منظوری نہ ملنا اس خاموشی کی وجہ ہو سکتی ہے۔